7

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی، عوام کو بڑا ریلیف!

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ہمارے ملک میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، اور 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اوگرا آج حکومت کو قیمتوں کے حوالے سے حتمی تجاویز پیش کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، حکومت ٹیکسز میں تبدیلی کر کے ان تجاویز میں ترمیم کا اختیار رکھتی ہے۔