پی ایس ایل 10 کا چوتھا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز کو اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، جہاں لاہور کی ٹیم اپنی پہلی شکست کے بعد کم بیک کی کوشش کرے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی پہلی فتح کے بعد اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اب تک کی صورتحال میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 پوائنٹس ہیں، جب کہ لاہور قلندرز ابھی تک کھاتہ نہ کھول سکی۔