18

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کا شاندار ریکارڈ

پی ایس ایل سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 42 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

منرو نے اپنی 13ویں نصف سنچری بنا کر رائلی روسو کا 12 ففٹیوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور اب وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن چکے ہیں۔