80

پی ایس ایل 10 سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو کھلاڑیوں کی دستیابی کا مسئلہ، ایلکس کیری غیر حاضر

اسلام آباد: پی ایس ایل کے افتتاح سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو اہم غیر ملکی کھلاڑی سے محروم ہونا پڑ گیا، آسٹریلیا کے ایلکس کیری ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

فرنچائز کے مطابق کیری کو جزوی طور پر جنوبی افریقا کے بیٹر راسی وین ڈر ڈیوسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب کیری کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈیوسن کی واپسی جلد متوقع ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تاحال کسی نئے غیر ملکی کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا جو کیری کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔