اسلام آباد: نیپرا کی منظوری کے بعد پاور ڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی، جسے نیپرا نے منظور کیا۔ اب اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں یہ کمی اپریل تا جون 2025 کے عرصے کے لیے کی گئی ہے۔ یہ رعایت کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین کو ملے گی، تاہم لائف لائن صارفین اس میں شامل نہیں ہوں گے۔
پاور ڈویژن کے مطابق یہ کمی وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اضافی سبسڈی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔