9

پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار امریکا؛ مثبت بات چیت کی یقین دہانی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعمیری بات چیت کرے گا۔

نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ برآمدی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور انڈسٹری کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، اور حکومت ہر شعبے میں معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ ایک وفد امریکا جا کر مذاکرات کرے گا۔