بھارت کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ہزار باؤنڈریز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے یہ سنگ میل دہلی کیپٹلز کے خلاف کھیلتے ہوئے اکشر پٹیل کو چھکا لگا کر عبور کیا۔
کوہلی نہ صرف سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں بلکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں، جنہوں نے اب تک 257 میچز میں 8,190 رنز اسکور کیے ہیں۔