ملتان سلطانز کے کھلاڑی اور انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اپنی جگہ دنیا کی ٹاپ کرکٹ لیگز میں بنالی ہے اور وہ اس لیگ کو آئی پی ایل سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویلی نے کہا کہ اگرچہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں کھیلی جا رہی ہیں، تاہم انہیں پاکستان میں کھیلنا زیادہ بہتر لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ میں سخت مقابلے متوقع ہیں اور وہ بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ڈیوڈ ویلی نے 10ویں ایڈیشن میں کامیابی کے لیے اپنی ٹیم کی مکمل تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو اچھی اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔