پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز نے معروف فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق وہ 10ویں سیزن میں کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
حسن علی نے پچھلے سیزن میں 14 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم اونر سلمان اقبال نے کہا کہ "حسن علی میں وہ جوش ہے جو ہماری ٹیم کی شناخت ہے۔"
اسلام آباد میں ہونے والی کپتانوں کی پریس کانفرنس میں حسن علی نے بطور نمائندہ شرکت کی، جس سے ان کی نئی ذمہ داری کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
کراچی کنگز سیزن کا آغاز 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتا ن سلطانز کے خلاف میچ سے کرے گی۔