119

پی ایس ایل میں رضوان کا راج، سب سے کامیاب کپتان قرار

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی قیادت کے جوہر دکھاتے ہوئے لیگ کے کامیاب ترین کپتان کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

انہوں نے اب تک 42 میچز میں ٹیم کی کپتانی کی، جن میں سے 29 جیتے۔ ان کی کامیابی کا تناسب 68.5 فیصد ہے جو کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے۔ 2021 میں ان کی قیادت میں ٹیم چیمپئن بنی، جبکہ اگلے تین سیزنز (2022، 2023، 2024) میں فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن ٹائٹل نہ جیت سکی۔

2024 کا پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کی قیادت میں اپنے نام کیا، جو 55 میچز میں قیادت کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے کامیاب کپتانوں میں شاداب (62.3٪)، سرفراز احمد (58.1٪) اور بابر اعظم (54.7٪) بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل 2025 کا آغاز 11 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔