87

بابراعظم زخمی، پشاور زلمی کی تیاریوں کو دھچکا، صائم ایوب کی واپسی

پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے کپتان بابراعظم انجری کا شکار ہو گئے۔

اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران ایک گیند ان کے پاؤں پر لگ گئی، جس کے بعد وہ تکلیف میں مبتلا ہو کر لنگڑاتے ہوئے ڈریسنگ روم گئے۔ یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ابھی تک پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم کی انجری پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن شائقین کرکٹ کو تشویش ہے کہ شاید وہ کچھ میچز میں ٹیم کا حصہ نہ بن پائیں۔

ادھر، خوش خبری یہ ہے کہ صائم ایوب جو ٹخنے کی انجری کے باعث عرصے سے کرکٹ سے دور تھے، اب مکمل فٹ ہو چکے ہیں اور دوبارہ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔