اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور خوشخبری آئی ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 71 پیسے کی کمی کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ ریلیف اپریل سے جون تک تین ماہ کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی مستفید ہو سکیں گے۔
یہ سبسڈی لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگی، اور یہ اقدام حکومت کی درخواست پر ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔