اسلام آباد: سوئی گیس کمپنیوں نے آنے والے مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے۔
مزید یہ کہ، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات اور 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست کی ہے، جبکہ گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات اور 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست کی ہے، اور گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ حکام کے مطابق، سوئی ناردرن کی درخواست پر لاہور اور پشاور میں 18 اور 28 اپریل کو سماعتیں ہوں گی، جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر کراچی اور کوئٹہ میں 21 اور 23 اپریل کو سماعتیں ہوں گی۔