پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں میچز کے دوران 8 ہزار سے زیادہ اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ راولپنڈی میں 5 ہزار اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، اور ملتان میں بھی 8 ہزار افسران خدمات سرانجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب پولیس نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیمز کے ارد گرد انٹیلی جنس آپریشنز کیے جائیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔
ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور سکیورٹی فورسز کی گشت کی نگرانی کی جائے گی۔
کرکٹ ٹیموں کے راستے پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، اور شائقین کو واک تھرو گیٹ اور باڈی سرچ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔