پاکستان میں سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر! آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1715 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 28 ڈالر گھٹ کر 3010 ڈالر ہو گئی۔