128

نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس لوٹ آئے۔ ٹیم کے ستارے امام الحق، فہیم اشرف اور سلمان علی آغا دبئی کے راستے لاہور پہنچے۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی ٹیم کے ہمراہ وطن لوٹے ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹور ٹیم پاکستان کے لیے خوشگوار ثابت نہیں ہوا، کیونکہ گرین شرٹس کو ٹی 20 سیریز میں 1-4 سے شکست اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔