پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے کے بارے میں چلنے والی خبروں پر پی سی بی نے وضاحت کی ہے۔ بورڈ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ محسن نقوی نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
حال ہی میں محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب کیا گیا، جس کے بعد کئی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیل گئیں کہ وہ اپنی نئی مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، سابق کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کی خراب کارکردگی اور بورڈ کے انتظامات کی صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو چیئرمین کو اپنے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے۔