پاکستان میں آئی ایم ایف کے وفد کے دورے کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملاقاتوں کی معلومات صرف متعلقہ محکموں کو فون کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، اور کوئی تحریری شیڈول جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ وفد گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت، بجٹ کی تجاویز، ٹیکس کے اقدامات، اور اخراجات پر کنٹرول کے بارے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت کرے گا۔