47

تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی فتح، پاکستان کو کلین سوئپ کا سامنا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز کو 0-3 سے اپنے نام کر لیا۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے، جس میں کپتان مائیکل بریسویل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، بابراعظم نے 50 رنز بنائے، جبکہ بین سیئرز نے نیوزی لینڈ کے لیے 5 وکٹیں حاصل کیں۔