ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جب وہ 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے۔
ممبئی انڈینز کے کپتان نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لکھنو سپر جائنٹس نے 203 رنز کا ہدف مقرر کیا، لیکن ممبئی انڈینز کی ٹیم صرف 191 رنز ہی بنا سکی۔
اس شاندار کارکردگی کے باوجود، ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔