لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اس بار ٹیم کا سب سے بڑا مقصد پی ایس ایل ٹرافی جیتنا ہے۔ صحتیابی کے بعد بیٹنگ کا پہلا دن ان کے لیے کافی چیلنجنگ رہا، لیکن وہ امید رکھتے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں وہ اپنی فارم میں واپس آ جائیں گے۔
پی ایس ایل 10 کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کو میچز جتوائیں اور فائنل تک پہنچائیں۔ انہوں نے لیگ میں بیٹنگ اور بولنگ کے معیار کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور ہر میچ کو فائنل کی طرح کھیلنے کی حکمت عملی اپناتے ہیں۔