پنجاب میں بڑے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کو پکڑنے اور بقایا جات وصول کرنے کے اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق، مالی سال کے دوران 9 ارب روپے زیادہ وصول کیے گئے، جبکہ 42 ارب روپے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں بہتری لانے کے لیے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاری اور ہدف حاصل نہ کرنے والے افسران کو معزول کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔