9

وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی کمی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بجلی کے زیادہ نرخوں کو ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمت میں یہ کمی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔