121

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 ہزار 89 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔