پشاور میں برائلر مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ لاہور میں قیمتیں زیادہ تر مستحکم رہیں۔
پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 35 روپے کمی کے بعد 535 روپے فی کلو ہوگئی۔ ٹماٹر 55 روپے سستا ہو کر 60 روپے فی کلو پر آگیا، جبکہ لیموں کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہوگئی۔
دیگر سبزیوں میں مٹر کی قیمت 120 روپے، کریلا 50 روپے، پیاز اور آلو 60 روپے فی کلو، لہسن 500 روپے، اور ادرک 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے، جبکہ انڈے 264 روپے درجن میں دستیاب ہیں۔ سبزیوں میں پیاز 45، آلو 50، ٹماٹر 55، اور سبز مرچ 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔