8

بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں، جس سے عوام کو خاصا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

وزیراعظم کی ملاقات معروف کاروباری شخصیات، کابینہ کے اراکین اور 336 بزنس ٹائیکونز کے ساتھ ہوگی، جہاں پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات ملک کے توانائی کے نظام کو بہتر بنانے اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے بہت اہم ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پہلے ہی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کی کمی کی منظوری دے دی ہے، اور حکومت نے نیپرا کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی درخواست بھیج دی ہے۔

اس اعلان کے بعد، امید کی جا رہی ہے کہ عوام کے لیے بجلی کے نرخ مزید قابل برداشت ہو جائیں گے۔