پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے بعد کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ مڈل آرڈر نے چیلنجنگ حالات میں کھیلنے کی کوشش کی، لیکن دباؤ کی وجہ سے وہ اپنا موومنٹم کھو بیٹھے۔
رضوان نے وکٹ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیپمین کی شاندار اننگز نے نیوزی لینڈ کو برتری دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو ٹاس کا فائدہ اٹھانے اور کھیل میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
اس دوران، بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز کی قابل تعریف اننگز کھیلیں۔