152

میانمار میں زلزلہ، بنکاک میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

میانمار میں ایک شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کیے گئے۔

یہ زلزلہ دوپہر 12:50 پر میانمار کے وسطی علاقے میں آیا، جس کی شدت 7.7 تھی، اور اس کے بعد 6.8 شدت کا ایک آفٹرشاک بھی محسوس ہوا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ کے قریب 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

سوات اور اس کے گردونواح میں 5.1 شدت کے زلزلے نے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑادی۔ شمالی تھائی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں بنکاک کی کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، اور 43 افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔

بنکاک کی سڑکوں پر پڑی دراڑوں کی وجہ سے میٹرو اور ریل خدمات معطل کر دی گئیں، جبکہ چین کے صوبہ یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت چین کے ارضیاتی مرکز نے 7.9 ریکارڈ کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بنکاک اور دیگر شہروں میں عمارتوں کو لرزتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ خوفزدہ لوگ باہر نکل کر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔