144

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹام لیتھم انجری کا شکار

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے کیوی ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹام لیتھم کو انجری کے باعث کم از کم ایک ماہ آرام کرنا ہوگا، اور ان کی جگہ مائیکل بریسویل ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ نے متبادل کے طور پر ہنری نکولس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ رائس ماریو کو بطور بیٹنگ کور ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔