لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے لیے انتظامیہ نے ایک بار پھر علی ظفر کو ترانے کے لیے منتخب کر لیا۔ یہ ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔
کرکٹ دیوانے ہر سال پی ایس ایل کے ترانے کے منتظر ہوتے ہیں، اور اس بار بھی جوش و خروش عروج پر ہے۔ پی سی بی نے علی ظفر کی موجودگی کا اشارہ ایک پوسٹر کے ذریعے دیا ہے، جس میں وہ نقاب پہنے نظر آ رہے ہیں۔
ترانے کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا، مگر تصدیق ہو چکی ہے کہ اسے جلد علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار پی ایس ایل کے گیت گا چکے ہیں، اور پچھلے سال کا ترانہ "کھل کے کھیل" بھی ان کی ہی آواز میں تھا۔