131

صائم ایوب کا ری ہیب مکمل، قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق صائم ایوب کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا، جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔

واضح رہے کہ جنوری میں صائم ایوب کے ٹخنے میں فریکچر ہوا تھا، جس کے بعد انہیں لندن میں علاج کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اب وہ مکمل صحتیابی کے بعد کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔