پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری میچ میں حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل پہلے اور دوسرے میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں محض ایک رن بنا سکے۔
یہ سیریز حسن نواز کے لیے ملا جلا تجربہ رہی، کیونکہ جہاں وہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے، وہیں وہ بطور اوپنر ایک ہی سیریز میں تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔