228

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 17ہزار800 روپےپربرقرار

ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے پر برقرار ہے۔

سونے کے عالمی ذخائر کی تازہ صورتحال

امریکا بدستور دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے، جبکہ ایشیا میں چین سرفہرست ہے۔ بھارت دنیا میں آٹھویں نمبر پر جبکہ پاکستان 49 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق، 2024 میں مختلف مرکزی بینکوں نے 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

عالمی سطح پر مرکزی بینک سونے کے سب سے بڑے ذخیرہ کار ہیں اور اب تک کان کُنی کے ذریعے نکالا گیا تقریباً 20 فیصد سونا ان کے پاس موجود ہے۔