147

سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی

کراچی: ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3021 ڈالر کا ہو گیا۔