158

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس شامل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے، محمد ارسلان عباس کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

اظہر عباس کا ردعمل:

محمد ارسلان عباس کی شمولیت پر ان کے والد اظہر عباس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ میرے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کے خلاف کھیل رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "محمد عباس میدان میں فائٹر ہے اور ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔"

پاکستان سے نیوزی لینڈ تک کا سفر:

اظہر عباس خود بھی ایک فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں اور پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے تھے، اس وقت ان کے بیٹے کی عمر صرف ایک سال تھی۔

اظہر عباس نے بتایا کہ محمد ارسلان عباس پچھلے ڈھائی سال سے نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔

"ہمارا تعلق ضلع خانیوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں روشن پور سے ہے، لیکن میں نے ہمیشہ اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ آج وہ خواب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔" - اظہر عباس