نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کو قیادت سونپی گئی ہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک، بین سیئرز، ناتھن اسمتھ اور ول ینگ شامل ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 2 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی تھی، جس میں پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی تھی۔ پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔