نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔
راجستھان رائلز کے لیے کھیلتے ہوئے، انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 4 اوورز میں 76 رنز دیے اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگا اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔
ان کے اسپیل کے دوران صرف ایک گیند ڈاٹ رہی جبکہ حریف بلے بازوں نے 4 چھکے اور 10 چوکے جڑ دیے۔ اس سے قبل، سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بھارتی بولر موہت شرما کے پاس تھا، جنہوں نے 73 رنز دیے تھے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 287 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں راجستھان رائلز 44 رنز سے شکست کھا گئی۔