ماونٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا 10واں کم ترین اسکور ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا، جس کے جواب میں گرین شرٹس 16.2 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی بولرز میں حارث رؤف نے 3، ابرار احمد نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
۔