کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے، جہاں فی اونس قیمت 9 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3022 ڈالر ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔