128

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2 ہزار روپے سستا

کراچی: ملک میں مسلسل چار دن اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 3 ہزار 31 ڈالر فی اونس پر آگیا۔