112

معروف فائٹر کا سیاست میں قدم، آئرلینڈ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ


ایک مشہور یو ایف سی فائٹر نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ یورپی مائیگریشن پیکٹ، سرحدی سیکیورٹی، اور تارکین وطن کے خلاف مہم چلانے کے لیے میدان میں آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لے کر اس پیکٹ کے خلاف آواز بلند کریں گے اور عوام کو فیصلہ کرنے کا موقع دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ کو 12 جون 2026 تک یورپی مائیگریشن پیکٹ کو نافذ کرنا ہوگا، لیکن وہ بطور صدر اس بل کو ریفرنڈم کے لیے پیش کریں گے تاکہ عوام اپنی رائے دے سکیں۔ ان کے مطابق، یہی حقیقی جمہوریت ہے۔