16

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.89 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 11.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4.86 ارب ڈالر ہو گئے۔

دوسری جانب، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (FDI) میں 41.06 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال 2023-24 کے ابتدائی آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1.618 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.147 ارب ڈالر تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، رواں مالی سال میں چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک رہا، جس نے 662 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی۔ برطانیہ اور امریکہ نے بھی پاکستان میں بالترتیب 167 ملین ڈالر اور 68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔