155

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 43 سینٹ اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 38 سینٹ اضافے کے بعد 67.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہی رجحان جاری رہا تو عالمی مارکیٹ میں مزید استحکام یا اضافے کا امکان ہے۔