206

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1,19,000 کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا، جہاں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران، 100 انڈیکس پہلی بار 1,19,000 پوائنٹس سے تجاوز کر کے 119,421 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,18,769 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاری میں اضافہ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 75 ارب روپے کا اضافہ

آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 75 ارب روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد اس کا حجم 14,430 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زبردست تیزی ملک کی بہتر مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا نتیجہ ہے۔