پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے کے ساتھ 320800 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 275034 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر بڑھ کر 3050 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔