18

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بیان: دو میچ ہارے، اصل ہدف بڑے ایونٹس ہیں

عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم کی تشکیل نو کا مطلب ناکامی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم واپس آئے گی اور سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پر توجہ ہے اور کھلاڑیوں کو مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر بولرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ٹیم جوائن کرنے کے بعد اسے مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں، لیکن بیٹرز کا اوپر سے اچھا اسکور کرنا جیت کے لیے ضروری ہوگا