214

پاک افغان کشیدگی میں کمی، طورخم بارڈر 25 روز بعد کھل گیا

خیبر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کی جانب بڑا قدم، طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 دن بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، طورخم سرحد پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ہونے والی اہم فلیگ میٹنگ میں سرحد کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

اہم نکات:
پاکستانی اور افغان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت بحال
افغان مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان آنے کی اجازت
پیدل آمدورفت کے لیے بارڈر 2 روز بعد کھولا جائے گا

پاکستانی جرگے کے سربراہ جواد حسین کاظمی نے بتایا کہ افغان حکام نے متنازعہ تعمیرات ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فائربندی پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

یاد رہے کہ طورخم سرحد پر تنازعے کے باعث تین ہفتے سے زائد عرصے تک آمدورفت مکمل معطل تھی، جس سے دونوں ممالک کی تجارت کو یومیہ 30 لاکھ ڈالرز تک کا نقصان ہوا۔