کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کا دن سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہوا، جہاں مارکیٹ نے تاریخی سطح پر بند ہو کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 117,974 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کاروبار کے دوران 118,243 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا گیا۔
حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کی مجموعی قدر 88 ارب روپے کے اضافے سے 14,355 ارب روپے تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، مستحکم معیشت اور حکومتی پالیسیوں کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔