133

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار روپے کی نئی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 1415 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 391 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 ہزار 38 ڈالر ہوگئی۔