آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے منتخب کی گئی 10 بہترین ڈیلیوریز کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نمایاں رہی۔
فہرست میں پاکستان کے چار گیند بازوں کی ڈیلیوریز شامل کی گئی ہیں۔ ابرار احمد کی دو، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ایک ایک گیند اس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
ابرار احمد نے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانووے اور بھارت کے شبمن گل کو اپنی خطرناک گیندوں پر شکار کیا، جسے آئی سی سی نے بہترین ڈیلیوریز میں شامل کیا۔
اسی طرح، شاہین شاہ آفریدی کی وہ گیند جس پر روہت شرما کلین بولڈ ہوئے، اور نسیم شاہ کی گیند جس پر کین ولیمسن آؤٹ ہوئے، بھی ٹورنامنٹ کی بہترین ڈیلیوریز میں شامل کی گئی ہیں۔
یہ اعزاز پاکستان کے بولنگ اٹیک کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے، جو دنیا کے بہترین بلے بازوں کے لیے ہمیشہ ہی ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔